ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / بی جے پی کی قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ کیلئے الہ آباد میں سیکورٹی انتظامات سخت

بی جے پی کی قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ کیلئے الہ آباد میں سیکورٹی انتظامات سخت

Sun, 12 Jun 2016 12:02:54  SO Admin   S.O. News Service

الہ آباد،11جون؍(آئی این ایس ا نڈیا)بی جے پی کی قومی مجلس عاملہ کی کل سے شروع ہو رہی دو روزہ میٹنگ کے پیش نظر الہ آباد میں سیکورٹی کے وسیع انتظامات کئے گئے ہیں۔اس میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی اورمرکزی کابینہ کے کئی اراکین حصہ لینے والے ہیں۔وزیر اعظم کی سیکورٹی کیلئے ذمہ دار اسپیشل پروٹیکشن گروپ(ایس پی جی)جمعرات کو یہاں پہنچ گئی اور اس کے بعد سے کایستھ اسکول کھیل کے میدان میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے میں مصروف ہے۔اس مقام پر بھاری اورخوبصورت شامیانے کے نیچے یہ میٹنگ کریں گے،یہیں سنگم کے قریب پریڈ گراؤنڈ کے قریب پیر کو ایک ریلی کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ایس پی جی یہاں سیکورٹی کے نظام کی بھی جائزہ لے رہی ہے جہاں پر وزیر اعظم کے 12.13کی درمیانی رات کو رکنے کا امکان ہے۔اپنی طرف سے اترپردیش پولیس نے 20اضلاع سے جوانوں کو لگایا ہے۔الہ آباد زون کے پولیس انسپکٹر جنرل آر کے چترویدی کے مطابق18ایس پی رینک کے افسران، 30اضافی پولیس سپرنٹنڈنٹ اور 50 سرکل آفیسر(ڈی ایس پی) رینک کے افسر، 2500کانسٹیبل اور صوبائی مسلح فورس کے 1800جوانوں کو شہر میں حفاظتی انتظامات اور ٹریفک کو منظم کرنے کے کام میں لگایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی بم کو غیر فعال کرنے والے دستے اور شوان دستے کو بھی سروس میں لگایا گیا ہے۔


Share: